ہوماسلام آبادآئی جی اسلام آباد کا آئی نائن انڈسٹریل ایریا کا دورہ

آئی جی اسلام آباد کا آئی نائن انڈسٹریل ایریا کا دورہ

اسلام آباد پولیس کے انسپکٹر جنرل (آئی جی)اکبر ناصر خان نے اسلام آباد انڈسٹریل ایسوسی ایشن کی دعوت پر انڈسٹریل ایریا سیکٹر آئی نائن اور آئی ٹین کا دورہ کیا
میٹنگ میں اسلام آباد آنڈسٹریل ایسوسی ایشن کے صدر زکریا اکبر ضیا، اسلام آباد چیمبر کے صدر احسن ظفر بختاوری ، سابق صدر آئی آئی اے ایم اکرم فرید سینئر نائب صدر آےآئی سی سی آئی فہد وحید اور سینئر ممبران شامل تھے ، جنہوں نے آئی جی اسلام آباد کو انڈسٹریل ایریا کے مسائل کے متعلق آگاہ کیا جس میں صدر اسلام آباد انڈسٹریل ایسوسی ایشن زکریا اکبر ضیا نے آئی جی پولیس کو بتایا کہ آئی نائن ڈرائی پورٹ روڈپر ٹریلر اور بڑی گاڑیوں کی روڈ پر پارکنگ کی وجہ سے آئے روز روڈ بند ہوتی ہے اور شہریوں اور آنے جانے والوں کو گھنٹوں انتطار کرنا پرتا ہے ،اس مسلہ کو فوری طور پر حل کیا جائے
صدر آئی سی سی آئی احسن ظفر بختاوری نے دارالحکومت کو جرائم سے پاک شہر بنانے کے لیے صنعتی علاقوں اور مارکیٹس میں پولیس گشت میں اضافہ کیا جائے۔آئی سی سی آئی پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی ، اور اسلام آباد چیمبر جرائم سے نمٹنے کے لیے بہتر نگرانی اور ماکیٹس اور انڈسکے لیے پولیس کو موٹر سائیکلیں دینے کے لیے تیار ہے،” ہے۔
سابق صدر اسلام آباد انڈسٹریل ایسوسی ایشن میاں اکرم فرید نے آئی جی اسلام آباد پولیس کو بتایا کہ پولیس اندسٹریل ایریا کی بہتری کے لیے کوئی بھی اقدامات کرتی ہے اسے مستقل طور پر جاری رکھا جائے نا کہ کچھ عرصہ بعد پھر ختم کر دیا جائے ۔انہوں نے مزید کہا آنے والے دنو ں میں لانگ مارچ یا کسی بھی سیاسی احتجاج جی وجہ سے اسلام آباد کے راستوں کو بند نہ کیا جائے ، اور کوئی بھی ایسا اقدامات کرنے سے پہلے اسلام آباد تاجر برادری کو اعتماد میں لیا جائے مزید کہا اسلام آباد کے روڈوں پر گدا گر اور بھکاری جو کہ کئی دفعہ اسلام آباد کی تاجر برادری نے اس کے خلاف اور تدارک کے لیے آواز اٹھائی ، جو کی اسلام آباد پولیس کے اقدامات کی وجہ سے ختم ہو گئے تھے ، دوبارہ اسلام آباد کی روڈ وں پر دوبادہ پھر اسی طرح موجود ہیں اور رودڈسگنل پر مانگتے نظر آ رہے ہیں۔لہذا اسلام آباد پولیس اس کے فوری تدارک کے لیے اقدامات کرے۔
اور انڈسٹریل ایریا کے تھانوں میں مصالتی کمیٹیاں بنائی جائیں اور کمیٹی کے لیے تھانے کے اندر ہر روم مختص کیے جائیں ، سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی کریم عزیز ملک نے کہا کہ چیک ڈس ہونے کی صورت میں ایف آئی آر کے اندراج میں بہت زیادہ ٹائم لگ جاتا ہے لہذا چیک ڈس آنر کی ایف آئی فوری درج کی جائے فروٹ اینڈ ویجیٹیبل مارکیٹ (سبزی منڈی ) ویلفئر ایسوسی ایشن کے صدر طاہر ایوب نے بتایا کہ سبزی منڈی میں انکروچمنٹ کا بہت زیادہ مسلہ ہے ۔اور راولپنڈی کی طرف سے افغانی سبزی منڈی اور اس کے ملحقہ ایریاز میں آتے ہیں اور اور سبزی منڈی اور انڈسٹریل ایریا میں مختلف قسم کے جرائم کر کے راولپنڈی کی طرف چلے جاتے ان کی تدارک کے لیے اقدامات کیے جائیں -آئی جی اسلام آباد پولیس اکبر ناصر خان نے اسلام آباد انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے آفس کے میں بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہویے کہا کہ کمرشل علاقوں اور انڈسٹریل ایریا میں میں نصب کیمروں کو سیف سٹی پراجیکٹ سے منسلک کیا جائے گا تاکہ شہر میں انتہائی چوکسی کو یقینی بنایا جا سکے۔ نئے کیمروں کی تنصیب سے اہم مقامات کی کوریج میں اضافہ ہوگا اور شہر میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔