ہومUncategorizedسول سوسائٹی اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا ڈاکٹر اعجاز پر حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

سول سوسائٹی اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا ڈاکٹر اعجاز پر حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

گلگت (شیرنادرشاہی) سول سوسائٹی اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے سٹی ہسپتال کے ماہرامراض قلب ڈاکٹر اعجاز ایوب پر مبینہ حملے کے خلاف اتحاد چوک گلگت احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

جس میں سیاسی سماجی حلقوں کے علاوہ وکلاء رہنماوں نے بھی شرکت کی۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سینئر وزیر کرنل (ر) عبید اللہ بیگ نے کہا کہ ڈاکٹرز کا پیشہ مسیحائی والا ہے لیکن چند ڈاکٹرز مل کے کسی ایک ڈاکٹر پہ حملہ کرتے ہیں تو دل خون کے آنسو روتا ہے سٹی ہسپتال میں جو ایم ایس ہے وہ سابق وزیر اعلیٰ کے بھائی ہے، اس ہسپتال میں اب تک کوئی ایسی لڑائی نہیں ہوئی تھی بلکہ ہسپتال میں کو دشمن مریض بھی آئے تو اس کا علاج انسانیت کے کے ناطے ہونے چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر اعجاز ایوب ایک انسان دوست شخص ہے جس نے گلگت بلتستان کے ڈاکٹروں کے حقوق کے لئے جنگ لڑی اور تمام ڈاکٹرز کو ریگولر کرنے میں کردار ادا کیا ان کی خدمات کا صلہ اس طرح دیا جائے کہ ان پر بہتان لگا کر کہ وہ شراب کے نشے میں دھت تھا ظلم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری وزیراعلیٰ، وزیر صحت اور گلگت بلتستان کے نامور سینئر ڈاکٹرز سے بھی بات ہوئی ہے، واقعے کی تحقیقات کے بعد دودھ کا دودھ پانی کا پانی کا پانی ہوگا۔ اس واقعے میں انتطامیہ نا اہلی شامل ہے جو تمام ہسپتالوں میں ہو رہا ہے۔

ہمیں ڈاکٹرز کو معالجے کے امور پررکھنا جبکہ انتظامی امور کے لیے انتظامی ماہرین کو لانا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب اسمبلی اجلاس ہوگی میں اس بات کو اٹھاوں گا کہ انتظامی امور کے لیے انتظامی ماہرین کو رکھا جائے۔ اسکے علاوہ پیرا میڈیکل سٹاف کا بھی حملہ آور ہونا اور پولیس وین پر حملہ کرنے کے بھی تحقیقات الگ ہوگا اور دو انکوا ئریز ہونگی۔ میں چیف سکرٹری کو بھی یہ بتانا چاہتاہوں کہ وہ صرف سکولوں کی تزئین و آرائیش کے علاو ہسپتالوں پر بھی توجہ دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹرا عجاز ایوب اور اس کی اہلیہ ڈاکٹر صائمہ کل سے سٹی ہسپتال میں ڈیوٹی نہیں دیں گے بلکہ پی ایچ کیو میں ڈیوٹی دیں گے۔ باقی ہر چیز کا حل مکالمے میں ہیں، باقی ڈاکٹر عمران اور سارے ڈاکٹرز ہمارے سامنے ایک جیسے ہیں لیکن ان کو بھی چاہئے کہ وہ اپنی عزت کرانا سیکھے۔

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمانی سکرٹری دلشاد بانو نے کہا کہ اس معاشرے میں اب ڈاکٹرز بھی محفوظ نہیں ہے، اگردو ڈاکٹرز کے آپس کا کوئی جھگڑاتھا تو ایم ایس نے صلح کیوں نہیں کرایا۔ یہ ظلم کی انتہا ہے، ایک نفیس ڈاکٹر مل کر حملہ کرنا قابل مذمت ہے۔
احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ترقی پسند رہنما و معروف قانون دان احسان ایڈوکیٹ، نوجوان رہنما عنایت بیگ، میرباز، ن لیگ شناکی کے صدر مشہور عالم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ظلم کے خلاف کھڑے ہیں، جس طریقے سے ڈاکٹر کو بلاکر چند ڈاکٹرز نے مل کر اس کو مارا وہ قابل مذمت ہے، یہ ڈاکٹروں کا آپس میں مسئلہ تھا اس کا ڈیپارٹمنٹل انکوائری ہوگی لیکن آپس کی لڑائی کے بعد کے ہسپتال کے باہر سینکڑوں لوگوں جن میں ہسپتال کے ملازمین بھی شامل تھے، اس پر تشدد جتھے کو وین پر حملہ کیوں کرایا گیا اور اس کے بعد ایس ایم اور دیگر ڈاکٹرز نے میڈیا پر آکر آپس کے معاملے کو اچھالنے کی کوشش کی اور ایک ڈاکٹر کی شراب کے نشے میں دھت ہو کر لڑائی کرنے کا الزام لگا کر کردار کشی کی گئی جس کے خلاف ہم احتجاج کر رہے ہیں اور مطالبہ کرتے ہے کہ اس واقعے کی جوڈیشل انکوائری ہونی چاہئے۔

مقررین نے مزید کہا کہ ان ہسپتالوں میں غریب آدمی کی کوئی پوچھتا ہی نہیں، خاص طور پر سٹی ہسپتال کے انتظامیہ اور پیرا میڈیکل متنازعہ ہے، اعجاز ایوب نے سٹی ہسپتالوں کی انتظامیہ کی من مانیوں کے خلاف آواز اٹھایا جس کی سزا دی گئی۔ اس کو سازش کر کے پہلے خود مارا اس کے بعد بدمعاشوں کو بلا کر دوبارہ حملہ کرایا گیا اور غلیظ الزامات لگائے گئے۔ چیف سکرٹری اور سکرٹری ہیلتھ اس کا نوٹس لے او راس سے پہلے کہ کل کو کوئی بڑا واقعہ رونما ہو اس کو تباہی سے بچایا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔