اسلام آباد:مولانا فضل الرحمٰن کے چھوٹے بھائی ضیاء الرحمٰن کو کراچی ائرپورٹ پر امیگریشن حکام نے باہر جانے سے روک دیا۔
رات گئے سعودیہ سے کراچی پہنچنے والے ضیا الرحمان کو روکا گیا، ضیاء الرحمان جنرل سیکریٹری جے یو آئی سندھ راشد محمود سومرو کے ہمراہ کراچی پہنچے تھے۔
راشد محمود سومرو استقبال کے لئے آنے والے درجنوں کارکنان کے ہمراہ انٹرنیشنل آرائیول کے باہر منتظر رہے۔
امیگریشن حکام کی جانب سے ضیاالرحمان کے بارے میں وزارت داخلہ کو بذریعہ ای میل آگاہ کرنے کے بعد اسلام آباد سے جواب مانگا گیا۔
ذرائع نے کہا کہ اسلام آباد سے جواب موصول ہونے کے بعد ضیا الرحمن کو جانے کی اجازت دے دی گئی۔
ہومبریکنگ نیوزسعودی عرب سے واپسی پر مولانا فضل الرحمٰن کے چھوٹے بھائی کو کراچی ایئرپورٹ پر روک لیا گیا
سعودی عرب سے واپسی پر مولانا فضل الرحمٰن کے چھوٹے بھائی کو کراچی ایئرپورٹ پر روک لیا گیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
