ہومپاکستانوفاقی حکومت نے سی سی پی او لاہور غلام محمد ڈوگر کو معطل کردیا

وفاقی حکومت نے سی سی پی او لاہور غلام محمد ڈوگر کو معطل کردیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور غلام محمد ڈوگر کو معطل کردیا۔

گریڈ 21 کے پولیس افسرغلام محمد ڈوگر کی معطلی کا نوٹیفکیشن اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سےجاری کردیا گیا ہے۔لاہور: پی ٹی آئی کارکنوں کا گورنر ہاؤس کے باہر جلاؤ گھیراؤ، گیٹ پر چڑھ گئے

ذرائع کا کہنا ہے کہ غلام محمد ڈوگر پر گورنر ہاؤس کو تحفظ دینے میں غفلت برتنے کا الزام ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ غلام محمد ڈوگر پر پولیس کو سیاست زدہ کرنے کا الزام بھی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں چیئرمین پی ٹی آئی پر قاتلانہ حملے کے بعد تحریک انصاف کے کارکنوں نے لاہور میں احتجاج کے دوران گورنر ہاؤس لاہور پر بھی توڑ پھوڑ کی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔