ہومپاکستانآئی ایس پی آر کے بیان پر عمران خان کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

آئی ایس پی آر کے بیان پر عمران خان کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے آئی ایس پی آر کے مطالبے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور ان کے ساتھیوں کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت لاہور میں اہم اجلاس ہوا جس میں آئی ایس پی آر کے بیان پر عمران خان اور ساتھیوں کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔

کارروائی کرنے کے لیے آئینی و قانونی ماہرین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔علاوہ ازیں گورنر ہاؤس پنجاب سمیت دیگر شہروں میں جلاؤ گھیراؤ پر الگ کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ نجی املاک پر حملوں پر بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اجلاس میں آئین اور قانون کے منافی اقدامات پر ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ ہوا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔