چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر حملے کے خلاف احتجاج کرنے والے تحریک انصاف کے رہنماوں کے خلاف اسلام آباد میں مقدمات درج کرلیے گئے۔
اسلام آباد گزشتہ روز فیض آباد میں تحریک انصاف کے کارکنان کے احتجاج پر اسلام آباد پولیس نے دو درجن افراد کو گرفتار کرکے تھانہ آئی میں دو الگ الگ مقدمات درج کرلیے ۔
پی ٹی آئی کارکنان کا فیض آباد مقام پر احتجاج پراسلام آباد پولیس نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی اور عامرکیانی سمیت 250 سے زائد افراد کے خلاف دو مقدمے درج کردیئے،دونوں مقدمات پولیس کی مدعیت میں درج کیے گئے ،ایف آئی آر کے مطابق فیض آباد اور آئی جے پی روڈ پر کارکنان نے مظاہرہ کیا ،مظاہرین نے ایف سی اور اسلام آباد پولیس پر پتھراو کیا اور مظاہرین نیموٹرسائیکلز جلائی اور املاک کو نقصان بھی پہنچایا ،


