چیئرمین عمران خان پر فائرنگ کے معاملہ ،مستعفی ایم این اے صداقت علی عباسی کی سربراہی میں ایک بار پھر احتجاج شروع، مری ایکسپریس وے سلکھیتر کے مقام پر دونوں اطراف سے بند کر دیا گیا.
پی ٹی آئی کارکنوں نے ٹائروں کو آگ لگا کر روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا، اسلام آباد ایکسپریس وے پر سڑک کی دونوں اطراف گاڑیوں کی آمدورفت بند ، مظاہرین کی طرف سے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی، مستعفی ایم این اے صداقت علی عباسی کے کارکنوں کے ہمراہ عمران خان کے حق میں نعرے
