عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف پی ٹی آئی نے احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی ٹی آئی لاہور نے کارکنان نے لبرٹی چوک پر پہنچنے کی ہدایت کردی ہے، عمران خان پر مبینہ قاتلانہ حملے کے خلاف گجرات میں بھی کارکنان سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔
گجرات میں احتجاج کے باعث جی ٹی روڈ پر ٹریفک بلاک ہوگیا جب کہ مشتعل کارکنوں کی جانب سے حکومت، وزیر داخلہ، آصف زرداری کے خلاف شدید نعرے بازی کی جا رہی ہے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے کراچی کے مختلف علاقوں میں دھرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
کراچی کے دو مقامات فائیو اسٹار چورنگی اور حب ریور روڈ پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کا احتجاج شروع ہوچکا ہے، جس کے نتیجے میں ٹریفک کی آمدورفت معطل ہوچکی ہے۔
لاہور کے شاہدرہ چوک پر تحریک انصاف کے کارکنان نے ٹائروں کو آگ لگا کر شاہراہ بند کر دی، لبرٹی چوک میں پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج اور نعرے بازی کی۔
فیصل آباد کے گھنٹہ گھر اور اطراف کے بازار بند کروا دیے گئے ہیں، کارکنوں نے گھنٹہ گھر چوک پر ٹائر جلا کر احتجاج کیا۔
راولپنڈی میں پی ٹی آئی کارکنان نے ٹائرجلا کر مری روڈ پر دھرنا دے دیا۔
سیالکوٹ کے علاقے رنگپورہ سمیت شہر کے متعدد روڈز بلاک کردئیے گئے۔
کامونکی میں کارکنان نے گوجرانوالا روڈ اور جی ٹی روڈ بلاک کردیا۔
کوئٹہ میں پی ٹی آئی کارکنان سیکرٹریٹ پہنچنا شروع ہوگئے۔
ملتان میں بھی پی ٹی آئی کارکنان سڑکوں پر نکل آئے۔
عمران خان پر قاتلانہ حملہ، ملک بھر میں احتجاج شروع
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
