ہومپاکستانتوشہ خانہ کیس: ای سی پی نے اسٹیٹ بینک سے عمران کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات مانگ لیں

توشہ خانہ کیس: ای سی پی نے اسٹیٹ بینک سے عمران کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات مانگ لیں

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے اسٹیٹ بینک سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات مانگ لیں۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق اسٹیٹ بینک سے عمران خان کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات کیلئے خط لکھ دیاگیا ہے۔ذرائع الیکشن کمیشن نے بتایا کہ الیکشن کمیشن اسٹیٹ بینک کی طرف سے تفصیلات ملنے کے بعد جائزہ لے گا اور پھر توشہ خانہ کیس کا محفوظ فیصلہ سنایا جائے گا۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس پر کئی روز کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔