ہومبریکنگ نیوزاحسن اقبال کا لیاقت بلوچ سے رابطہ، ملکی حالات پر بریفنگ کی پیشکش

احسن اقبال کا لیاقت بلوچ سے رابطہ، ملکی حالات پر بریفنگ کی پیشکش

لاہور (آئی پی ایس )نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ سے وفاقی وزیر احسن اقبال نے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور جماعت اسلامی کے احتجاج کے تناظر میں ملکی حالات پر بریفنگ دینے کی پیشکش کی۔


لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر ناجائز منافع خوری اور بھتہ خوری کا سلسلہ بند کرے۔ جماعت اسلامی کا احتجاج رنگ لائے گا اور عوام کو ریلیف ملے گا۔دونوں رہنماں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔دریں اثنا، لیاقت بلوچ نے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔