اسلام آباد-وفاقی وزیر امین الحق نے وفاقی حکومت سے ایم کیوایم کی علیحدگی کے امکان کو مسترد کر دیا۔ وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے صحافیوں سے ملاقات میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اربن سندھ میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق وفاق سے رابطے میں ہیں ایم کیوایم کاجوبھی فیصلہ ہوتاہے رابطہ کمیٹی کی منظوری سے ہوتا ہے۔ امین الحق نے کہا کہ عام انتخابات کا انعقاد اگست 2023 میں کیا جائے وفاقی حکومت کیساتھ ہماریتعلقات اطمینان بخش ہیں اگلے6ماہ تک مجھے پاکستان میں کوئی انتخابات نظرنہیں آرہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم سندھ حکومت کیاقدامات پر عدم اعتماد کا اظہار کرتی ہے حلقہ بندیوں کے معاملے پر سندھ حکومت سے بات چیت کر رہے ہیں سپریم کورٹ حکم کیباوجودسندھ حکومت میئر کو اختیارات نہیں دیرہی سندھ حکومت کیساتھ ملازمتوں کیکوٹے سے متعلق بھی اختلاف ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کیساتھ مردم شماری کیحوالیسیمذاکرات جاری ہیں سیلاب کیباعث ملک میں مردم شماری کاعمل تاخیر کا شکار ہو سکتا ہے آئندہ عام انتخابات نئی مردم شماری کیمطابق ہونیچاہئیں اور اسمبلیوں کی 5سالہ مدت پوری کرائی جائے۔
ایم کیو ایم نے حکومت سے علیحدگی کا امکان مسترد کر دیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
