Saturday, May 30, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانسندھ کی الیکشن کمیشن سے 3 ماہ کیلئے بلدیاتی انتخابات مو خر کرانیکی درخواست

سندھ کی الیکشن کمیشن سے 3 ماہ کیلئے بلدیاتی انتخابات مو خر کرانیکی درخواست

کراچی-سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر بلدیاتی انتخابات 3 ماہ کے لیے موخر کرانے کی درخواست کر دی

۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے کراچی میں 23 اکتوبر کو بلدیاتی انتخابات کرانیکا اعلان کر رکھا ہے۔سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے کہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہے۔سیلاب ریلیف آپریشن کے باعث متاثرہ علاقوں میں پولیس پٹرولنگ جاری ہے، متاثرہ علاقوں میں بھی پولیس فورس فرائض انجام دے رہی ہے۔خط میں سندھ پولیس کی جانب سے محکمہ داخلہ کو لکھیگئے خط کو بنیاد بنایا گیا ہے۔سندھ حکومت کی طرف سے جاری کردہ خط کے مطابق پولیس نے تین ماہ کے لیے انتخابات میں سکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت کی ہے

، کراچی ڈویژن میں 3 ماہ کے لیے انتخابات مخر کیے جائیں۔خیال رہے کہ سندھ پولیس نے بھی کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں سکیورٹی دینے سے معذرت کرلی ہے۔اے آئی جی آپریشنز حیدر رضا کی جانب سے ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ کو لکھے گئے خط میں استدعا کی گئی کہ 23 اکتوبرکو کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلیکا انعقاد ہونا ہے لیکن اس کے لیے فول پروف سکیورٹی کا انتظام ممکن نہیں۔ پولیس کی اپنی نفری سیلاب زدہ علاقوں میں خدمات انجام دے رہی ہے، اس کے ساتھ ساتھ جو اندرون سندھ سے نفری ملنی تھی،

نجی سکیورٹی گارڈز ممکن نہیں ہیں وہ کراچی پولیس کو مل سکیں۔پولیس رپورٹ کے مطابق الیکشن کے لیئے 39ہزار پولیس اہلکار درکار ہیں16 ہزار 786اہلکاروں کی کمی کاسامنا ہے، کراچی پولیس کیپاس 12 ہزار465اہلکارموجود ہیں جبکہ 10ہزار دیگر یونٹس اہلکار دستیاب ہیں،افسران اور اہلکار امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے مہران اورنیشنل ہائی ویز پر ٹریفک سنبھالنے اور سیلاب زدہ علاقوں میں ریلیف کے کاموں میں مصروف ہیں محکمہ داخلہ سندھ سے استدعا کی گئی ہیکہ کم از کم 3 ماہ کے لیے انتخابات کو آگے بڑھایا جائے اور اس سلسلے میں متعلقہ کوارٹرز سے یہ معاملہ اٹھائیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔