Saturday, May 30, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومتازہ ترینمنی لانڈرنگ کا مقدمہ، مونس الٰہی کی درخواست پر عدالتی فیصلہ آگیا

منی لانڈرنگ کا مقدمہ، مونس الٰہی کی درخواست پر عدالتی فیصلہ آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے مسلم ق لیگ کے رہنمامونس الٰہی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ خارج کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے مونس الٰہی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ خارج کردیا ہے۔مونس الٰہی نے ہائیکورٹ میں منی لانڈرنگ کیس خارج کرنے کی درخواست دی تھی۔

واضح رہے کہ مونس الہٰی نے اپنے خلاف وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع ہونے کے حوالے سے میڈیا رپورٹس کو دباؤ کا حربہ قرار دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ تھا کہ مسلم لیگ (ن) کو ان کے خاندان کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات قائم کرنے کی عادت ہے۔ مونس الہیٰ کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کے کسی بھی معاملے کو سیاسی محرکات کے طور پر دیکھا جائے گا جن کا مقصد انہیں نشانہ بنانا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔