سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ پنجاب میں غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے، غریبوں کا پیسہ ہڑپ کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز ایکشن ہوگا، غیر قانونی سوسائٹیز والے ہر ادارے سے معاملات طے کر لیتے ہیں، اب قبضہ مافیا کو من مانی نہیں کرنے دیں گے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ غیر قانونی ہاسنگ سوسائٹی کیخلاف ایکشن لیا جائے گا، سب کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہوگی، یہ پرائیویٹ جیٹ میں گھوم رہے ہیں، سب کے ساتھ یکساں سلوک ہوگا، قبضہ مافیا کی گردن موٹی ہوچکی ہے، مافیا جس کو چاہے خرید سکتا ہے، دن رات کردار کشی کر رہا ہے، میری بھی کردار کشی کی جا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ سوچ کر کہ نقصان کردیں گے قبضہ مافیا پر کوئی ہاتھ نہیں ڈالتا، آج آپ وفاق کے ساتھ مل کر دم چھلہ بنے ہوئے ہیں، یہ ایل ڈی اے کے پاس آئے کہ ہماری اسکیم کی توسیع کردیں، ایل ڈی اے نے کہا زرعی اراضی پر ہاسنگ سوسائٹی نہیں بنا سکتے، ایل ڈی اے نے کہا آپ 665 کنال جگہ تک رہیں گے، سیکرٹری ہاوسنگ نے بھی اس کو مسترد کیا۔
میاں اسلم اقبال نے مزید کہا کہ ماسٹر پلان کے مطابق گرین ایریا میں ہاوسنگ سوسائٹی بنا ہی نہیں سکتے، یہ 2012 میں عدالت گئے اور اسٹے لے لیا، انہوں نے غیرقانونی طور پر گرین ایریا میں کام شروع کردیا، کہتے تھے پی ٹی آئی میرے بغیر نہیں چل سکتی آج انکے بغیر چل رہی ہے، کئی لوگوں نے پلاٹ خریدے ان کو پلاٹ نہیں دے رہے ہیں، پہلے ن لیگ ان کو اے ٹی ایم کہتی تھی اب ان کی اے ٹی ایم ہو گئی، ان کا وطیرہ جو ڈر جائے اس کو مار دو، ہم تمام سوسائٹیوں کو خلاف ایکشن لیں گے۔
پنجاب میں غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
