ہومپاکستاناڈیالہ جیل میں رشوت نہ دینے پرحوالاتی پر تشدد،انگلی توڑ دی

اڈیالہ جیل میں رشوت نہ دینے پرحوالاتی پر تشدد،انگلی توڑ دی

راولپنڈی(نیوزڈیسک)اڈیالہ جیل میں پانچ ہزار رشوت نہ دینے پرحوالاتی پر تشدد،انگلی توڑ دی گئی،حوالاتی کے والد نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دے دی ۔
درخواست میں موقف اپنایا کہ میرا بیٹادہشتگردی کے مقدمہ میں اڈیالہ جیل میں اسیر ہے،6ستمبر کو بیٹے کو برہنہ کرکے تشدد کیا گیا،انگلی توڑ دی گئی،
درخواست میں کہا گیا کہ تشدد کے باعث بیٹے نے جیل میں بھوک ہڑتال کر رکھی ہے،قریب المرگ ہے،تشدد اسسٹنٹ کو پانچ ہزار روپے رشوت نہ دینے پر کیا گیا،جیل سٹنٹ جم کے لئے پانچ ہزار روپے رشوت مانگتا تھا،بیٹے نے جیل انتظامیہ کے تشدد کے خلاف دہشتگردی عدالت میں بھی درخواست دی۔
دہشتگردی عدالت میں درخواست دینے پر بیٹے شہاب کو دوبارہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا
آئی جی جیل خانہ جات نے جیل حکام سے واقعہ پر رپورٹ طلب کرلی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔