ہومبریکنگ نیوزامریکا، اسرائیل اورعرب فوجی سربراہان کی جرمنی میں خفیہ ملاقات،ایران جنگ اور خطے کی کشیدگی پرغور

امریکا، اسرائیل اورعرب فوجی سربراہان کی جرمنی میں خفیہ ملاقات،ایران جنگ اور خطے کی کشیدگی پرغور

امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس نے دعوی کیا ہے کہ امریکا، اسرائیل اورعرب ممالک کےفوجی سربراہان کی جرمنی میں خفیہ ملاقات ہوئی ہے۔
اجلاس میں امریکا، اسرائیل،متحدہ عرب امارات، بحرین، کویت، قطر، اردن اور مصر کے فوجی سربراہان نےشرکت کی،اجلاس میں ایران جنگ اورخطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر غور کیا گیا۔
ایگزیوس کے مطابق امریکی سینٹ کام کے سربراہ بریڈ کوپر نے آبنائے ہرمزمیں بحری جہازوں کی آمدورفت بڑھانے سے متعلق شرکا کو آگاہ کیا،کہا ایرانی حملوں کے باوجود امریکی فوج خطے سے نہیں نکلے گی۔

اجلاس میں مشرق وسطیٰ میں سکیورٹی تعاون مزید بڑھانے اورخطے کی صورتحال سےنمٹنے کے لیے باہمی رابطےمضبوط کرنے پر بھی بات چیت کی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔