اسلام آباد(نیوزڈیسک) سلطنت کمبوڈیہ کے ورلڈ بریج گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین اور بورڈ آف ڈاریکٹرز پر مشتمل وفد کی پارلیمنٹ ہاوس آمد،وفد نے چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی سے ملاقات کی ، ملاقات میں پاک-کمبوڈیہ کے دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،دوطرفہ تجارت کو مزید فروغ دینے اور سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنے کے حوالے سے معاملات پر بھی ملاقات میں گفتگو ہوئی ،
چیئرمین سینیٹ نے وفد کو خوش آمدید کہا،امید ہے اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے
صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان اور کمبوڈیا کے درمیان تجارتی حجم 30 ملین ڈالر ہے، لیکن دونوں ممالک کی اسعدادکار کو دیکھتے ہوئے اس کو مزید بڑھایا جا سکتا ہے، ورلڈ بریج گروپ مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع فراہم کرتی ہے جس سے پاکستانی سرمایہ کاروں کو بھی فائدہ اٹھانا چاہئے، ایس ایم ای اور ایف ڈی آئی کے درمیان فرق ختم کرنے کے حوالے سے آپ کا ایس ایم ای کلسٹرنگ کا وژن انقلابی ہے، کمبوڈیا کی طرح پاکستان میں بھی معیشت کو بہتر بنانے میں ایس ایم ای کا اہم حصہ ہے،
چیئرمین سینیٹ نے مسٹر ریتھی سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ اکنامک فورم کے رکن اور ایس ایم ای کلسٹرنگ کے علمبردار ہونے کے ناطے پاکستانیوں کو بھی آپ کے وژن سے مستفید ہوناچاہئے،
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان اور کمبوڈیہ میں ملبوسات کا سیکٹر برآمدات کے حوالے سے دونوں ممالک کیلئے ریڑھ کی ہڈی کے مانند ہے جس میں ایس ایم ای کا ایک کا بھی حصہ ہے،
پاکستان صحت عامہ، رئیل اسٹیٹ، توانائی اور زراعت کے شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کے کافی مواقع فراہم کرتا ہے،
کمبوڈیہ کے تاجروں کو بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہئے،
کووڈ 19کی وجہ سے کمبوڈیا اور پاکستان میں سیاحت کا شعبہ بہت زیادہ متاثر ہوا ہے،
کووڈ19کے بعد عالمی سپلائی چین کا متاثر ہونا ورلڈ برج گروپ کو صحت کے شعبے میں اہم کردار ادا کرنے اور سرمایہ کاری کا بہترین موقع فراہم کرتی ہیں،
پاکستان اور کمبوڈیا دونوں شدید بارشوں اور طوفانوں کی وجہ سے سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں،
موسمیاتی تبدیلی ، گرین ہاوس گیسز پیدا کرنے میں پاکستان اور کمبوڈیا کا حصہ بہت کم ہے لیکن اس کی قیمت بہت زیادہ چکا رہے ہیں،
موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے آنے والی آفات نے دونوں ممالک کے انفراسٹرکچر کو تباہ کر دیا ہے، مشکلات میں پھنسے عوام کی بحالی کیلئے اجتماعی کوششیں تیز کرنے کی ضرورت ہے،
ورلڈ برج گروپ کے وفد نے استقبال پر چیئرمین سینیٹ کا شکریہ ادا کیا
چیئرمین ورلڈ برج گروپ نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط کو مزیدفروغ حاصل ہوگا،
پاکستان اور کمبوڈیا موسمیاتی تبدیلی کی قیمت بہت زیادہ چکا رہے ہیں، چیئرمین سینیٹ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
