اسلام آباد(نیوزڈیسک)قومی اسمبلی کی انسانی حقوق کمیٹی کا اجلاس ہوا۔جس میں ممبر انسانی حقوق کمیٹی،سینئر رہنما ایم کیو ایم پاکستان کشور زہرہ نے کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکنان کی گرفتاریوں اور بہیمانہ قتل پر شدید احتجاج کیا۔
ممبر قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے ذمہ داروں کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کر دیا۔
کشور زہرہ نے کہا کہ بے گناہ کارکنان کے سفاکانہ اور ماورائے عدالت قتل پر انتہائی تشویش ہے،یہ قتل عام انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے،
انہوں نے کہا کہ کراچی میں کارکنان کے ساتھ پیش آنے والی ان انسانی حقوق کی پامالیوں کی ایم کیو ایم شدید مذمت کرتی ہے، ایم کیو ایم کارکنان کے سفا کانہ قتل عام کے خلاف پارلیمانی اور حکومتی سطح پر فوری اقدمات اٹھانے کی ضرورت ہے، اسلامی جمہویہ پاکستان میں انسانی حقوق کی پامالی کسی صورت قابل قبول نہیں ہے، ایم کیو ایم کارکنان کی مسخ شدہ لاشیں ملنا بنیادی انسانی حقوق کی عدم موجودگی کی واضح مثال ہے، ایم کیو ایم کے تین کارکنان کی اندرون سندھ سے ملنے والی لاشیں مہاجر سندھی فسادات کی آگ کو ہوا دے رہی ہیں،
کشور زہرہ نے کمیٹی اجلاس میں مطالبہ کیا کہ مہاجروں کی اس نسل کشی کے ذمہ داران کو گرفتار کر کے جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے،ایم کیو ایم جرائم میں ملوث کارکنان کا دفاع کبھی بھی نہیں کرتی۔ جرائم میں ملوث افراد سے نمٹنے کے لیے قانونی طریقہ کار کے تحت کاروائی ہونی چاہیے، کشور زہرہ نے کہا کہ ان انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا کمیٹی سختی سے نوٹس لے اور اس کے تدارک کے لیے حکمت عملی مرتب کرے، کارکنان کو انصاف اور انسانی حقوق کے تحفط کے لیے اس کمیٹی کو ہر ممکن حد تک اقدامات اٹھانے چاہیں۔
انسانی حقوق کمیٹی کا اجلاس ،ایم کیو ایم کارکنان کی گرفتاریوں اور بہیمانہ قتل پر شدید احتجاج
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
