ہومپاکستانوزیراعظم 19 سے 23ستمبر کے دوران اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے

وزیراعظم 19 سے 23ستمبر کے دوران اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے

اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیراعظم 19 سے 23ستمبر کے دوران اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے،وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری ، کابینہ ارکان اور اعلی حکام وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف 23 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے،

وزیراعظم اپنے خطاب میں پاکستان میں حالیہ سیلاب اور موسمیاتی تبدیلیوں پر بات کریں گے،

وزیراعظم اپنے خطاب میں علاقائی اور عالمی امور پر پاکستان کے موقف کے حوالے سے آگاہ کریں گے،وزیراعظم جنرل اسمبلی میں مقبوضہ کشمیر پر بات کریں گے

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیراعظم دورے کے دوران گلوبل فوڈ سیکیورٹی سمٹ میں بھی شرکت کریں گے،وزیراعظم دورے کے دوران مختلف ملکوں کے سربراہان سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔