ہزاری باغ(سب نیوز) ہزاری باغ میں ٹریکٹر کی وصولی کے لیے آنے والی فنانس کمپنی کے اہلکاروں نے ایک حاملہ خاتون کو مبینہ طور پر ٹریکٹر کے نیچے کچل دیا۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق متاثرہ خاتون ایک کسان کی بیٹی ہے۔ ایک مشہور فنانس کمپنی کے اہلکار بغیر اطلاع کے ٹریکٹر برآمد کرنے کسان کے گھر گئے۔ بیٹی اور اہلکاروں کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے بعد وہ ٹریکٹر کے سامنے آگئی۔
بھارتی ریاست جھارکھنڈ کےہزاری باغ کے ایس پی منوج رتن چوتھے کے مطابق فنانس کمپنی کے اہلکار ایک کسان کے گھر ٹریکٹر کی وصولی کے لیے پہنچے تو ان کے درمیان جھگڑا ہو گیا جس میں اس کی بیٹی کو ٹریکٹر نے ٹکر مار دی اور اس کی موت ہو گئی۔ اس معاملے میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
