اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں عمران خان تمام دستاویزی ثبوت کے ساتھ جواب پیش کر دیں گے،سب کو نظر آجائے گا کہ انہوں نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا
اپنے بیان میں اسد عمر نے کہا کہ توشہ خانہ کا پچھلے 20 سال کا ریکارڈ کب قوم کے سامنے رکھا جائے گا،سب کو پتہ چلے کون کیا کرتا رہا ہے؟۔
توشہ خانہ کیس میں عمران خان تو تمام دستاویزی ثبوت کے ساتھ جواب پیش کر دیں گے اور سب کا نظر ا جائے گا کہ انہوں نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا. لیکن توشہ خانہ کا پچھلے 20 سال کا ریکارڈ کب قوم کے سامنے رکھا جائے گا کہ سب کو پتہ چلے کون کیا کرتا رہا ہے؟
— Asad Umar (@Asad_Umar) September 17, 2022
