کرکٹ کے تیز ترین اور تفریحی فارمیٹ ابوظبی ٹی ٹین کے آئندہ سیزن کے لئے سابق کرکٹر راجیو کھنہ کو چیف آپریٹنگ آفسیر مقرر کردیا گیا ہے۔ راجیو کھنہ سابق کرکٹر ہونے کے علاوہ کھیلوں کی منیجمنٹ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔وہ انڈین پریمیر لیگ ، پرو کبڈی لیگ اور انٹرنیشنل ٹینس پریمیئر لیگ میں اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں اورراجیو کھنہ پنجاب کنگز اور راجستھان رائلز کے سی ای او رہ چکے ہیں جبکہ راجستھان رائلز کے نائب صدر اور موجودہ کنسلٹنٹ خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔ ابوظبی ٹی ٹین بارے گفتگو کرتے ہوئے راجیو کھنہ کا کہنا ہے کہ بطور سی اواو میری کوشش ہو گی ٹی ٹین کی سابقہ روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کی مزید ترقی کے لئے کام کروں تاکہ اس کی مقبولیت میں اضافہ ہو اور مستقبل میں کرکٹ پلیئرز کے لئے ایک پر کشش ٹورنامنٹ بنے اور ہر کرکٹر ٹی ٹین کھیلنے کا خواہش مندہو۔ دریں اثنا شجیع الملک چیئرمین ٹی ٹین اسپورٹس منیجمنٹ کا کہنا تھا کہ راجیو کھنہ کے ٹی ٹین کے ساتھ وابستگی خوش آئند ہے اور مجھے یقین ہے کہ ان کی موجودگی اور تجربہ سے ٹورنا منٹ کو بہت فائدہ پہنچے گا ہم ان کے ساتھ طویل اور نتیجہ خیز تعلقات کے لئے پر امید ہیں ۔ یاد رہے کہ ابوظبی ٹی ٹین شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم ابوظبی میں 23 نومبر سے 4 دسمبر تک کھیلا جائے گا جس کے انعقاد کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں۔
راجیو کھنہ ابوظبی ٹی ٹین کے چیف آپریٹنگ آفسیر مقرر
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
