راولپنڈی(سب نیوز)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کا کھیل ختم ہوگیا، پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنا لیے۔
پاکستان کی جانب سے اذان اویس 47اور ثاقب خان 2رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں، جبکہ طیب عارف 46، محمد طہ اور بابر اعظم 8، 8 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔اس سے قبل پاکستان کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں سری لنکا کی ٹیم 98 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ کھانے کے وقفے تک سری لنکا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 85 رنز بنا لیے تھے اور 29 اوورز کا کھیل ہوچکا تھا۔
پہلے سیشن سے واپس آنے کے بعد بغیر کسی اضافے کے رضا اللہ نے سری لنکن بیٹنگ لائن کا ایک اور کھلاڑی آوٹ کرڈالا یوں مہمان ٹیم کے 85 رنز پر 7کھلاڑی آوٹ ہوگئے۔سری لنکن ٹیم کا 97 کے مجموعی اسکور پر 8واں کھلاڑی محمد عباس کے ہاتھوں آوٹ ہوا پھر بغیر کسی اضافے اور عامر جمال نے سری لنکن بیٹرز کی لائن پر ایک اور ڈینٹ مارا، پھر 98 کے مجموعی اسکور پر عامر جمال نے سری لنکن بیٹنگ کا کام ہی تمام کرڈالا۔پاکستان کی جانب سے عامر جمال، محمد عباس اور رضا اللہ 3، 3 کھلاڑیوں کو آٹ کیا جبکہ ثاقب خان نے ایک وکٹ اپنے نام کی، یوں سری لنکا نے 35.3 اوورز کا سامنا کیا۔
دوسرا ٹیسٹ کا پہلا روز، سری لنکا 98رنز پر ڈھیر، پاکستان کو 23رنز کی برتری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
