Thursday, May 21, 2026
ہومپاکستانعمران خان لاڈلے نہ رہیں تو 3 دن میں علاج ہوجائے گا، مریم نواز

عمران خان لاڈلے نہ رہیں تو 3 دن میں علاج ہوجائے گا، مریم نواز

اسلام آباد(نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن)کی نائب صدرمریم نوازنیعمران خان کوکڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک شخص انتشار،فتنہ، تباہی اور فارن فنڈڈ ہے،سب کا اتفاق ہونا چاہیے کہ عمران خان فتنہ ہے جسے تباہی کے لیے لانچ کیا گیا۔
ایون فیلڈ ریفرنس میں دائراپیلوں کی سماعت کے بعداسلام آباد ہائیکورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنی سیاست کے لیے مذہب کو استعمال کرتے ہیں، مائیک کے سامنے ذمہ داری سے بات کیا کریں کیونکہ اس سے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح کرتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ غیرملکی فنڈنگ کے شواہد موجود ہیں، اس شخص کو پاکستان کوتباہ کرنے کیلئے بھیجا گیا۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے میں واضح ہے کہ کس کس نے فنڈزدیے، انہیں پیسے اورڈالرز دیکرلانچ کیا گیا اورپاکستانی معیشت کوانہوں نے تباہی کے دہانے پرپہنچادیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان جاتے جاتے آئی ایم ایف کے معاہدے کی خلاف ورزی کرکے گئیاور ملکی معیشت اب تک اس حمنے سے سنبھل نہیں پائی، عمران خان نے اسٹیٹ بینک کوگروی رکھ دیا، یہ شخص حکومت میں ہو تو پاکستان کی تباہی کرے گا،ورنہ جتھے لے کر حملے کرے گا۔
مریم نوازنے خاتون جج کو دھمکیاں دینے سے متعلق عمران خان کے کیخلاف درج مقدمے کاحوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ان کیشر سیکسی کی عزت محفوظ نہیں ہے، انہوں نے خاتون جج سے متعلق غلط الفاظ استعمال کیے۔
سیلاب متاثرین کی مدد کے حوالے سے بات کرنے والی مریم نوازنے کہا کہ شہبازشریف کی کسی صوبے میں حکومت نہیں لیکن وہ بلاتفریق لوگوں کی مدد کررہے ہیں ، صرف بیٹھ کرٹیلی تھون نہیں کررہے جس کے 5 ارب کہاں ہیں، شہبازشریف مشکل کی گھڑی میں عوام کے ساتھ ہیں اورعمران خان ہیلی کاپٹرمیں فوٹوسیشن کرتے پھررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جان بوجھ کرآرمی چیف کے تقررکامعاملہ چھیڑا ہے، وہ پہلے اپنے موقف پر قائم ہوجائیں۔ میں ایکسٹینشن سے متعلق اپنے بیان پرقائم ہوں معافی مانگنے کے باوجودنہال ہاشمی کوسزاہوئی تو عمران خان کوکیوں انجانے میں موقع دیاجا رہاہے۔ اگرالیکشن کا اتنا ہی شوق ہے تو پنجاب اورخیبرپختونخوا اسمبلی توڑیں اورالیکشن کروالیں۔ یہ اسٹیک ہولڈر نہیں،ملک کیلئے تباہی ہیں۔
نائب صدر ن لیگ نے عمران خان کی جلسوں میں کی جانے والی تقاریرپربات کرتے ہوئے کہا کہ مذہب کو ذاتی سیاست کیلئے استعمال نہیں کرنا چاہیے، یہ انتہائی گھٹیا بات ہے جبکہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ مذہب کوسیاست کیلئے استعمال کیا، انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا عمران خان خان کو شرک کے معنی پتا ہیں؟ آپ اپنی سیاست کے لیے مذہب کی تعریف بدل رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔