ہومپاکستان5حلقوں میں ضمنی انتخابات،الیکشن کمیشن نے شیڈول میں تبدیلی کر دی

5حلقوں میں ضمنی انتخابات،الیکشن کمیشن نے شیڈول میں تبدیلی کر دی

الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے مختلف حلقوں میں پولنگ شیڈول میں تبدیلی کر دی،قومی اور صوبائی اسمبلی کے 5حلقوں میں پولنگ 9اکتوبر کے بجائے 16اکتوبر کو ہوگی،

الیکشن کمیشن کے مطابق فیصلہ 9اکتوبر کو عید میلاد النبی کی وجہ سے کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس سکندرسلطان راجہ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممبران الیکشن کمیشن کے علاوہ سیکرٹری الیکشن کمیشن اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں الیکشن کمیشن کوبتایا گیاکہ حلقہ این اے 157ملتان IV، پی پی 139 شیخوپورہ Vپی پی 209 خانیوال VII اور پی پی 241 بہاولنگر V کی پولنگ کے لئے الیکشن کمیشن نے بذریعہ نوٹیفکیشن 9اکتوبر کی تاریخ مقرر کی تھی ۔ اس دن عید میلا النبی متوقع ہے

۔ الیکشن کمیشن کو یہ بھی بتایا گیا کہ معزز عدالت لاہورہائیکورٹ ملتان بنچ نے بھی این اے 157 ملتان IV کے کیس کی سماعت کے دوران کہا کہ الیکشن کمیشن متوقع عید میلا النبی کی وجہ سے تاریخ میں تبدیلی کرے ۔الیکشن کمیشن نے عید میلا النبی کی متوقع تاریخ اور ووٹروں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے کہ مذکورہ بالا حلقہ جات میں پولنگ مورخہ 16 اکتوبر بروز اتوار ہوگی تاکہ ووٹرز اپنا حق رائے دہی باآسانی استعمال کر سکیں ۔

اسی طرح الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کے حکام سے میٹنگ کے بعد یہ فیصلہ کیا کہ نیشنل اسمبلی کی 8 درج ذیل حلقہ جات کے لئے بھی پولنگ 16اکتوبر کو ہوگی۔ سلسلہ نمبر حلقہ جات1 این اے 22 مردان III2 این اے 24چارسدہ II3 این اے 31 پشاور V4 این اے 45 کرم I5 این اے 108فیصل آبادVIII6 این اے 118ننکانہ صاحب II7 این اے 237 ملیرII8 این اے 239کورنگی کراچی Iالیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلہ کے انعقاد پر بھی غور کیااور فیصلہ کیاکہ کراچی ڈویژن کے تمام اضلاع میں پولنگ 23اکتوبر 2022 کو ہوگی ۔ جبکہ حیدرآباد ڈویژن کے اضلاع سے متعلق رپورٹ صوبائی حکومت اور صوبائی الیکشن کمشنر سندھ سے منگوائی جار ہی ہے تاکہ سیلاب کی صورتحال اور الیکشن کے انعقاد سے متعلق غور کیا جائے ۔ اور جتنا جلد ممکن ہوسکے حیدر آباد میں بھی پولنگ کی تاریخ مقرر کی جائے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔