ہومپاکستانوبائی امراض کی بروقت روک تھام کیلئے سینٹر آف ڈیزیز کنٹرول قائم

وبائی امراض کی بروقت روک تھام کیلئے سینٹر آف ڈیزیز کنٹرول قائم

لاہور-وزیراعلی پنجاب پرویز الہی نے وبائی امراض کی بروقت روک تھام کیلئے سینٹر آف ڈیزیز کنٹرول کے قیام کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ میں ڈینگی مریضوں کی تعدادمیں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔پرویز الہی نے مریضوں کی تعداد میں اضافے اور مرض کی روک تھام کیلئے بروقت اقدامات نہ کرنے پر اظہارِ برہمی کیا۔اجلاس میں وزیراعلی پنجاب پرویز الہی نے وبائی امراض کی بروقت روک تھام کیلئیسینٹر آف ڈیزیز کنٹرول کے قیام کی منظوری دی، پنجاب حکومت سینٹرآف ڈیزیز کنٹرول کیقیام کیلئیایکٹ کوپنجاب اسمبلی سیمنظور کرائے گی۔وزیراعلی نے کہا کہ جب غیرمعمولی بارشوں کی پیشگوئی تھی تو انسدادڈینگی کیلئے پیشگی اقدامات کیوں نہ اٹھائے گئے صورتحال کا بروقت ادارک کرکیہنگامی طورپر حکمت عملی مرتب کرنی چاہیے تھی۔چوہدری پرویز الہی نے صوبہ بھرخصوصا ہائی رسک اضلاع میں جنگی بنیادوں پر انسداد ڈینگی کیاقدامات کا حکم دیا۔ پرویز الہی نیانسداد ڈینگی کیلئے رکھے گئیعارضی اسٹاف کومستقل کرنے کی اصولی منظوری دیدی۔ انسداد ڈینگی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر فوگنگ مشینیں خریدنیکاحکم دیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔