ہومپاکستانخاتون جج کو دھمکیاں دینے پر دہشتگردی کا کیس:عمران خان جے آئی ٹی میں پیش

خاتون جج کو دھمکیاں دینے پر دہشتگردی کا کیس:عمران خان جے آئی ٹی میں پیش

اسلام آباد(نیوزڈیسک) خاتون جج کو دھمکیاں دینے پر دہشتگردی کے مقدمے میں چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے ،
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ایس ایس پی انویسٹی گیشنز فرحت کاظمی کے سامنے پیش ہوئے۔ اسلام آباد پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو پیش ہونے کے لیے دو دفعہ نوٹس بھیجا تھا۔
اس سے قبل عمران خان دونوں بار طلبی پر جے آئی ٹی میں پیش نہیں ہوئے۔ انہوں نے وکیل کے ذریعے اپنا تحریری جواب جمع کروایا تھا۔
تحریری جواب میں سابق وزیراعظم نے کہا تھا کہ تحریک انصاف کا چیئرمین ہوں اور پاکستان کا وزیراعظم رہ چکا ہوں۔
عمران خان نے موقف اختیار کیا تھا کہ کوئی غیر قانونی عمل کیا اور نہ ہی کسی کو نقصان پہنچایا، تقریر میں جو کچھ کہا دہشتگردی کے زمرے میں نہیں آتا۔ میں بے گناہ ہوں مقدمہ خارج کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے سیاسی مخالفت کی وجہ سے شہباز گل پر تشدد کیا، اسلام آباد ہائیکورٹ میں داخل رپورٹ میں شہباز گل پر تشدد ثابت ہوا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔