ہومپاکستانفیڈرل شریعت کورٹ میں مسلم فیملی کوٹ ایکٹ 1964 کا سیکشن (4) 10 چیلنج

فیڈرل شریعت کورٹ میں مسلم فیملی کوٹ ایکٹ 1964 کا سیکشن (4) 10 چیلنج

اسلام آباد(نیوزڈیسک)فیڈرل شریعت کورٹ میں ایک مرتبہ پھر مسلم فیملی ایکٹ 1964 کا سیکشن (4)10 چیلنج کر دیا گیا ، درخواست گزارخرم شہزاد کے وکیل سید عمر سہیل شاہ نے فیڈرل شریعت کورٹ کے سامنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ خلع حاصل کرنے کا عدالتی اختیار شریعت کے منافی ہے جبکہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 31، 35 اور 227 کے مطابق ملک کی قانون ساز قرآن و سنت کے منافی نہیں ہو سکتی، مسلم فیملی ایکٹ کے خلاف شریعت سیکشن کا سہارہ لے کر فیملی کورٹس خاوند کی رضا کے بغیر خلع گرانٹ کر رہی ہیں جبکہ شریعت کے اصولوں کی روشنی میں عورت کا خلع حاصل کرنے کی اجازت کیلیے خاوند کی رضامندی انتہائی ضروری ہے, عدالت نے ابتدائی سماعت کرتے ہوئے سائل خرم شہزاد کے وکیل سید عمر سہیل شاہ اگلی سماعت پر مزید دلائل جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کو مزید گہرائی سے دیکھنے کی ضرورت ہے، عدالت فیملی کورٹ ایکٹ کے مذکورہ سیکشن کے قرآن و سنت سے متصادم ہونے یا نہ ہونے پر اگلی سماعت میں فیصلہ کرے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔