ہومپاکستانوزیراعظم نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی

وزیراعظم نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی، وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔وزیراعظم نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی۔وزیراعظم نے دو ٹوک فیصلہ کیا کہ موجودہ صورتحال میں ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔ذرائع کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے متعدد ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری منظوری کے لیے پیش کی گئی تھی،
وزیراعظم نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کسء صورت قابل قبول نہیں، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے چالیس سے زائد ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کی سمری وزارت صحت کو بھجوائی تھی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔