اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیئرمین سی ڈی اے کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان یونس کی ہدایات پر سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول شعبہ سائوتھ نے نیشنل پولیس فائونڈیشن سیکٹر0-9زون فائیو اسلام آباد میں گزشتہ روز عمارتوں کے غیر قانونی کمرشل استعمال پر وسیع پیمانے پر گرینڈ آپریشن کیا اور 47کمرشل بلڈنگز کو سیل بمہر کیا۔
سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھے گا ، غیر قانونی عمارتوں کے خلاف تیسرے مرحلے میں بڑے پیمانے پر تیاری کی جا رہی ہے ۔ سی ڈی اے تمام ملحقہ اداروں کی معاونت کے ساتھ اسلام آاد کو تجاوزات سے پاک شہر قرار دینے تک کوششیں جاری رکھے گا ۔
کسی بھی بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی کے بارے میں شکایات اس نمبر پر کی جاسکتی ہیں،0333-4441807۔شکایت کنندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔


