اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خود ہی فواد چودھری کو جھوٹا ثابت کردیا۔
عمران خان نے سابق امریکی سفارتکار رابن رافیل سے ملاقات کی تصدیق کردی
تفصیلات کے مطابق فواد چودھری نے اتوار کو کہا تھا کہ سابق امریکی سفارت کار رابن رافیل سے عمران خان کی ملاقات تین سال پہلے ہوئی مگر گزشتہ روز پریس کانفرنس میں کہا کہ ان کی اس بارے میں عمران خان سے بات نہیں ہوئی۔
ان کا کہنا تھاکہ رابن رافیل اگر یہاں ہیں یا آئیں گی تو ملاقات میں کوئی مسئلہ نہیں، وہ ریٹائر ہوچکی ہیں، ان کا امریکی حکومت سے کوئی لین دین نہیں۔
تاہم اب نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے امریکی سی آئی اے کی تجزیہ کار، سابق سفارت کار اور لابسٹ رابن رافیل سے ملاقات کی تصدیق کر دی، انہوں نے کہا کہ رابن رافیل کو پرانا جانتا ہوں، وہ امریکی حکومت کے ساتھ نہیں تھنک ٹینک کے ساتھ ہیں۔
واضح رہے کہ اتوار کے روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے سابق خاتون امریکی سفارت کار رابن رافیل نے ملاقات کی ہے۔
عمران خان نے فواد چودھری کو جھوٹا ثابت کر دیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
