ہومپاکستانَعالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل کمی ،حکومت ریلیف دینے سے انکاری

َعالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل کمی ،حکومت ریلیف دینے سے انکاری

اسلام آباد(قاضی بلال)عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کا فائدہ حکومت عام آدمی کو دینے کیلئے تیار نہیں یہی وجہ ہے کہ پی ایس او مختلف ٹیکسز میں اضافہ کرنے کی کوشش کررہا ہے لیکن عوام کوریلیف دینے سے ہچکچا رہا ہے ۔اس حوالے سے پی ایس او نے ایکسچنج ریٹ ایڈجسٹ اکتیس روپے پٹرول اور سولہ روپے ہائی سپیڈ ڈیزل اضافہ کا پلان بنایا ہے جو براہ راست عوام پر لاگو ہوگادوسری جانب اوگرا نے پی ایس او کے اس پلان کو قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔اوگرا نے پٹرول پر آٹھ روپے دو پیسے جبکہ ڈیزل پر تین روپے تریسٹھ روپے بڑھانے کی اجازت دی ہے۔اس وقت پٹرول اور ڈیزل پر جنرل سیلز ٹیکس نہیں ہے بہرحال حکومت اس میں اضافہ کر سکتی ہے تاکہ ریونیو میں اضافہ کیا جاسکے ۔ذرائع کے مطابق حکومت اور ریگولیٹر پی ایس او کواجازت دینے جا رہے ہیں کہ قیمتوں میں پر کمی لائی جا سکے اور ایکسچینج ریٹ ایڈجسٹ کیا جا سکے ۔ دوسری جانب پی ایس او اب ایکسچینج ریٹ آٹھ روپے دوپیسے پٹرول اور تین روپے تریسٹھ پیسے ہائی سپیڈ ڈیزل پر لگانے جا رہا ہے ۔اگر حکومت نے اس کی اجازت دیدی تو پھر پٹرول کی قیمت میں کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں نو روپے اضافہ ہو جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔