اسلام آباد(سب نیوز)پٹشنر عبدالشکور شاد تھے،نوٹیفیکیشن بھی ایک ممبر کی حدتک معطل ہے ، اسلام آباد ہائی کورٹ وضاحت کردی۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ایم این اے عبد الشکور شاد کی استعفی منظوری کے خلاف درخواست کی چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے سماعت کی ۔اس دوران عدالت کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ پٹشنر عبد الشکور شاد تھے اس لیے نوٹیفکیشن بھی ایک ممبر کی حد تک معطل ہے۔
چیف جسٹس نے پٹنشنر کے وکیل سے استفسار کیا کہ سب کی حد تک تو نوٹیفکیشن معطل نہیں تھاجس پر وکیل نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے 11 ممبران کا اکٹھا نوٹیفکیشن کیا تھا۔ جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اکٹھا ہے لیکن صرف ایک ممبر کی حد تک نوٹیفکشن معطل ہے۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی۔
