ہومپاکستانتوہین کمیشن کیس: فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار چیلنج کردیا

توہین کمیشن کیس: فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار چیلنج کردیا

اسلام آباد(سب نیوز)توہین کمیشن کیس میں فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کروا تے ہوئے الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار چیلنج کر دیا ۔

فواد چوہدری کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن کو توہین عدالت قانون کے تحت نوٹس بھیجنے کا اختیار نہیں،الیکشن کمیشن کے نوٹس کو پہلے ہی اعلی عدلیہ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

جواب میں مزید کہا یگا ہے کہ الیکشن کمیشن کو کارروائی کا اختیار دینے کی شق غیرآئینی ہے،الیکشن کمیشن عدالت نہیں جو اس قسم کے نوٹس بھجوا سکے، توہین آمیز الفاظ کے استعمال کا الزام غلط ہے، آرٹیکل 19 کے تحت ہر شخص کو آزادی اظہار رائے ہے، الیکشن کمیشن پر جائز تنقید کرنے کی کوئی ممانعت نہیں۔فوا د چوہدری نے استدعا کی الیکشن کمیشن کا نوٹیفیکیشن واپس لیا جائے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔