ہومپاکستاننائب وزیراعظم اسحاق ڈار کل 2روزہ دورے پر چین روانہ ہونگے، دفتر خارجہ

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کل 2روزہ دورے پر چین روانہ ہونگے، دفتر خارجہ

اسلام آباد(سب نیوز)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل سے دو روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار 16 سے 17 جولائی تک چینی وزیر خارجہ وانگ یی کی دعوت پر چین کا دورہ کریں گے۔
ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ کے ہمراہ ایک اعلی سطحی وفد بھی ہوگا۔ اسحاق ڈار ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کوآپریشن آرگنائزیشن کے قیام کی دستخطی تقریب میں شرکت کریں گے اور پاکستان کی جانب سے بانی رکن کی حیثیت سے معاہدے پر دستخط کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ اسحاق ڈار 17 جولائی کو گلوبل اے آئی گورننس سے متعلق اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔
دورے کے دوران وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے دوطرفہ ملاقات ہوگی جبکہ وہ دیگر رہنماوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے، ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔