ہومپاکستاناے آر وائی کو ایک اور شوکاز نوٹس

اے آر وائی کو ایک اور شوکاز نوٹس

اسلام آباد(سب نیوز)عمران خان کی گوجرانوالہ جلسے میں تقریر لائیو دکھانے کا معاملہ ، پیمرا نے نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کو ایک اور شوکاز نوٹس جاری کردیا ۔

 

WhatsApp Image 2022 09 11 at 3.50.09 PM

شوکاز میں نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اے آر وائی نیوز کی طرف سے عمران خان کی گوجرانوالہ جلسے میں تقریر لائیو نشر کرنا پیمرا کے احکامات کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔ پیمرا کی طرف سے تمام لائسنس ہولڈرز کو پانچ ستمبر کو عمران خان کی براہ راست تقریر نشر کرنے پر پابندی عائد کی گئی تھی ۔اس حوالے سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اتھارٹی کو چینل کی ایڈیٹوریل پالیسی پرشدید تحفظات ہیں ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔