ہومپاکستانمیرا کتا کیسے مرگیا؟ خاتون نے ڈاکٹر کیخلاف مقدمہ دائر کردیا

میرا کتا کیسے مرگیا؟ خاتون نے ڈاکٹر کیخلاف مقدمہ دائر کردیا

اسلام آباد: جانوروں کے اسپتال میں دوران علاج کتے کی ہلاکت پر خاتون نے ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں جانوروں کے اسپتال میں کتے کی ہلاکت کے معاملے پر متاثرہ خاتون نے مقدمہ درج کرادیا، کوہسار پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا۔مقدمے میں نجی کلینک کا ڈاکٹر اور دس سے 12 ملازمین کو نامزد کیا گیا ہے۔

متاثرہ خاتون نے بتایا کہ میرے کتے کی چیکنگ خراب تھی گزشتہ روز اسپتال داخل کروا کر گئی ،آج کلینک سے مجھے ٹیلی فون کال پر بتایاگیا کتا مر گیا۔متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ پوچھنے پر ڈاکٹر اور ملازمین نے شور شرابا شروع کر دیا، مجھے گالیاں دیں حراساں کیا اور مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ بعد ازاں اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت میں دوران علاج کتے کی ہلاکت کے کیس میں ملزم ڈاکٹر مظہررانا عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے ملزم کی 50 ہزار روپے مچلکوں پرضمانت منظور کرلی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔