ہومپاکستاناقوام متحدہ میں پیشی، سیلاب سے نقصانات کا تخمینہ لگانے کا فیصلہ

اقوام متحدہ میں پیشی، سیلاب سے نقصانات کا تخمینہ لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد – ملک میں سیلاب سے نقصانات کا فوری تخمینہ لگانے کا فیصلہ کرلیا، ،ورلڈ بینک اور پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن صوبوں کے تعاون سے اسسمنٹ سروے میں تخمینہ لگائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے ملک میں سیلاب سے نقصانات کا فوری تخمینہ لگانے کا فیصلہ کرتے ہوئے 13ستمبر کی ڈیڈ لائن مقرر کردی۔ ورلڈ بینک اور پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن صوبوں کے تعاون سے اسسمنٹ سروے میں تخمینہ لگائیں گے ۔وزارت قومی صحت کے ذرائع نے بتایا کہ ملک بھر میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور نقصانات پر غور کیلئے اعلی سطحی اجلاس ہوا۔ورلڈ بینک اور وفاقی و صوبائی پی اینڈ ڈی حکام سمیت تمام وزارتوں اور ڈویژنز کے سیلاب کے حوالے سے فوکل پرسنز نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ورلڈ بینک اور وفاقی پی اینڈ ڈی صوبوں کے تعاون سے ہنگامی بنیادوں پر سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلئے سروے کریں گے۔تخمینہ سروے چاروں صوبوں، آزادکشمیر سمیت گلگت بلتستان میں ہوگا، سروے کے دوران ملک گیر جانی و مالی نقصانات کی حتمی رپورٹ تیار کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق سیلاب سے انفراسٹرکچر سمیت تمام شعبوں کے نقصانات کا تخمینہ لگایا جائے گا اور حتمی رپورٹ تیرہ ستمبر تک وزیراعظم کو پیش کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 15 ستمبر کو جنرل اسمبلی میں شرکت کیلئے روانہ ہوں گے، جہاں وہ سیلاب کی تباہ کاریوں کی رپورٹ جنرل اسمبلی میں پیش کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔