Saturday, May 16, 2026
ہومپاکستانتحریک طالبان سے خطرہ بڑھ رہا ہے، وزیر دفاع نے خبر دار کر دیا

تحریک طالبان سے خطرہ بڑھ رہا ہے، وزیر دفاع نے خبر دار کر دیا

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ طالبان کا مسئلہ صرف خیبرپختونخوا کا نہیں بلکہ پورے ملک کا ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاک افغان سرحد پر شہری کی ہلاکت پر دونوں جانب سرد مہری کا ماحول ہے، دوہفتے سے پاک افغان غلام خان کراسنگ پوائنٹ بند ہے۔

انہوں نے کہا کہ بارڈر کی دونوں جانب ٹینشن ہے جس کو حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں، غلام خان کراسنگ پوائنٹ پاکستان کا لوکل مسئلہ ہے جس کو دیکھ رہے ہیں۔

وزیردفاع نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں حالات خراب ہورہے ہیں، عمران خان حکومت نے تحریک طالبان کو ویلکم کیا تھا، اب خیبرپختونخوا میں تحریک طالبان کیخلاف جلوس نکالے جارہے ہیں، سوات اور دیر میں طالبان کے خلاف جلوس نکالے گئے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ طالبان کا مسئلہ صرف خیبرپختونخوا کا نہیں بلکہ پورے ملک کا ہے، تحریک طالبان کے معاملے پر پارلیمان کو 2 مرتبہ بریفنگ دی گئی، تحریک طالبان سے بات چل رہی ہے لیکن خطرہ بڑھ رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔