Saturday, May 16, 2026
ہومتازہ ترینکامن ویلتھ گیمز، 2 پاکستانی باکسر انگلینڈ میں غائب ہوگئے

کامن ویلتھ گیمز، 2 پاکستانی باکسر انگلینڈ میں غائب ہوگئے

کامن ویلتھ گیمز سے 2 پاکستانی باکسر سلمان بلوچ اور نذیر اللہ انگلینڈ میں غائب ہوگئے۔

برمنگھم میں مایوس کن کارکردگی دکھانے والے قومی باکسر سلمان بلوچ اور نذیر اللہ کی تلاش کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کے ساتھ ہی برطانوی اداروں کو مطلع کر دیا گیا ہے۔

ساتھی فائٹرز کے بغیر وطن واپس پہنچنے والے باکسنگ کوچ ارشد حسین اور ٹیم منیجر اصغر بلوچ کی خاموشی نے معاملے کو اچھال دیا۔

صدر پاکستان باکسنگ فیڈریشن خالد محمود نے دنیا نیوز کو بتایا کہ غائب باکسرز کی تلاش کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی، دونوں فائٹر واپسی سے 2 گھنٹے پہلے غائب ہوئے تو انگلش پولیس، ایونٹ آرگنائزنگ کمیٹی سمیت اداروں کوآگاہ کر دیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔