Saturday, May 16, 2026
ہومپاکستانجسٹس سجاد علی شاہ کی درخواست پر فل کورٹ ریفرنس منسوخ

جسٹس سجاد علی شاہ کی درخواست پر فل کورٹ ریفرنس منسوخ

اسلام آباد (آئی پی یس ) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے جسٹس سجاد علی شاہ کی درخواست پر فاضل جج کے اعزاز میں (آج) جمعرات 11 اگست کو بلایا جانے والا فل کورٹ ریفرنس منسوخ کر دیا ہے جبکہ جسٹس سجاد علی شاہ کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر 11 اگست کی شام کو ہی سپریم کورٹ کے احاطے میں دیا جانے والا سرکاری عشائیہ ججز کالونی میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ترجمان سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے جسٹس سجاد علی شاہ کی درخواست پر ان کے اعزاز میں جمعرات 11 اگست کو سپریم کورٹ میں بلایا جانے والا فل کورٹ ریفرنس منسوخ کر دیا ہے۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ فاضل جج کے اعزاز میں جمعرات 11 اگست کی شام سپریم کورٹ میں شیڈول سرکاری عشائیہ کو مختصر کرتے ہوئے عشائیہ ججز کالونی میں دیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔