Saturday, May 16, 2026
ہومپاکستانخطرناک سازش ہے ملک کی بڑی جماعت کو فوج کیساتھ لڑا دیا جائے: عمران خان

خطرناک سازش ہے ملک کی بڑی جماعت کو فوج کیساتھ لڑا دیا جائے: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خطرناک سازش ہے کہ ملک کی سب سے بڑی جماعت کو فوج کے ساتھ لڑا دیا جائے۔ مخالفین الیکشن میں ہرا نہیں سکتے، اب تکنیکی بنیادوں پر ایسا کرنا چاہتے ہیں۔ توشہ خانہ کیس میں وزرائے اعظم، آرمی چیف سمیت سب کو تحائف ملتے ہیں، اس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

نیوز کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ بیرونی سازش کومیرجعفر،میرصادق نے کامیاب کرایا، مجھے اقتدارسے ہٹانے پربھارت،مغرب میں خوشیاں منائی گئیں، خوفناک سازش کا پلان ہے فوج کیساتھ ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کو لڑایا جائے۔ اس پلان کے تحت تحریک انصاف کوفوج کے ساتھ لڑا دیا جائے، بھارت کو سب سے زیادہ تکلیف ہماری حکومت اورفوج کا ایک پیج پرآنے پرتھی، ڈس انفولیب کے ذریعے پاکستان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ممبئی حملوں کے دوران آصف زرداری نے بیان دیا پاکستان کے ڈی جی آئی ایس آئی کو ممبئی بھجوایا جائے، زرداری نے امریکیوں کو کہا ہمیں فوج سے بچاؤ، ممبئی حملوں پرنوازشریف نے حملہ آور کا نام بتایا وہ پاکستانی ہیں، ڈان لیکس میں کہا گیا پاکستانی فوج دہشت گردی میں ملوث ہے، بھارت راحیل شریف کو دہشت گرد کہا نواز شریف نے اسی مودی کو شادی پربلایا، آج یہ لوگ ہمیں کہہ رہے ہیں ہم غدارہیں، ان کی کرپشن، چوری کی بیرون ملک ڈاکیو منٹری چلی، آج محب وطن اور ہم غداربن گئے ہیں، یہ سازش بہت خطرناک ہے ملک کی بڑی جماعت کوفوج کے ساتھ لڑادیا جائے۔ میری پارٹی کے پاس سب سے زیادہ ووٹ بینک ہے۔

پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ سازش وہ لوگ کر رہے ہیں جو بیرونی سازش کا حصہ ہیں، پہلے ہماری حکومت گرائی گئی، عوام سڑکوں پر آ گئی، 25 مئی کوعوام کے ساتھ ظلم کیا گیا، ایسا تاثردیا جارہا ہے تحریک انصاف پاک فوج کے خلاف ہے، رجیم چینج کی سازش اب بھی جاری ہے، یہ سازش ہے ملک کی بڑی جماعت کوفوج کے سامنے کھڑا کردیں۔ حکومت پوری کمپین کر رہی ہے کسی طرح تحریک انصاف اور فوج کی لڑائی شروع ہو جائے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہماری پارٹی کو توڑنے کا پورا پلان بنایا ہوا ہے، فارن فنڈنگ کیس میں کچھ بھی نہیں ہے، تحریک انصاف نے باقاعدہ پولیٹیکل فنڈ ریزنگ شروع کی، تحریک انصاف نے 2012 میں 40 ہزار ڈونرز کے شناختی کارڈ جمع کرائے۔ ہماری پارٹی نے الیکشن کمیشن کو ایک ایک چیز دی اسی پر سارا نزلہ گرایا جارہا ہے، اسی لیے چاہتا تھا تمام پارٹیوں کی فنڈنگ کا اکٹھا فیصلہ سنایا جائے۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ پیپلزپارٹی، ن لیگ کے پاس کسی ڈونر کا حساب نہیں، صرف تحریک انصاف کو کٹہرے میں کھڑا کیا گیا، یہ الیکشن میں ہرا نہیں سکتے اب تکنیکی بنیادوں پر ایسا کرنا چاہتے ہیں، پیپلزپارٹی، ن لیگ کے دور میں عارف نقوی کو کے الیکٹرک کا معاہدہ کیا گیا، سرٹیفکیٹ پر مخالفین مجھے ڈس کوالیفائی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، توشہ خانہ کیس، وزرائے اعظم، آرمی چیف سمیت سب کو تحائف ملتے ہیں، اس سب کی تحقیقات ہونی چاہیے، آصف زرداری نے3 اور نواز شریف نے توشہ خانہ سے ایک مہنگی گاڑی لی۔ یہ کسی طرح میری کردار کشی کر کے مجھے کیس میں پھنسانا چاہتے ہیں، نجی ٹی وی کی بندش، اسی پلان کا حصہ ہے، یہ اتنا خوف پھیلانا چاہتا ہے کوئی میرا موقف پیش نہ کر سکے، یہ ابھی اس کے بعد یوٹیوبر کا بھی منہ بند کریں گے، قوم سے کہتا ہوں عزت صرف اللہ دیتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔