Sunday, May 17, 2026
ہومپاکستانپاکستان تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت

پاکستان تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت

اسلام آباد-پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کی ملک بھر میں تحقیقات جاری ہیں۔حکام کے مطابق زیادہ تر بینکوں کا ڈیٹا ایف آئی اے کو موصول ہو گیا ہے تاہم کچھ زونز میں بینکوں کا ڈیٹا آناہیامید ہے وہ بھی جلد آجائیگا۔حکام کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے بینک اکانٹس میں غبن اور بینامی اکانٹس کی تحقیقات کی مجاز ہے، ایف آئی اے اور بینکنگ ایکٹ کی کئی دفعات موجودہیں۔حکام کے مطابق کراچی میں بینکوں کے نمائندے ایف آئی اے میں پیش ہو گئے ہیں سابق گورنرسندھ عمران اسماعیل کوطلبی کانوٹس موصول نہیں ہوسکا جس پتیپر نوٹس بھیجا گیا وہاں سے بتایا گیا کہ وہ اب وہاں نہیں رہتے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں ایف آئی اے تحقیقاتی ٹیم آپس میں عدم اعتماد کا شکار ہے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالرف شیخ تحقیقات سے عملی طور پر الگ ہو گئے ہیں۔سربراہ تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے میڈیا کو بتانے سے روک دیا گیا ہے اور تحقیقاتی ٹیم سے انسپکٹر وٹو بھی تبدیل ہو کر ان کی جگہ انسپکٹر ثنااللہ کو شامل کر لیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔