کابل-کابل میں امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ رہنما ایمن الظواہری کی ہلاکت کے معاملے پر طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا بیان سامنے آ گیا۔مقامی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کا ایمن الظواہری کی موت کے حوالے سے دعوی تاحال دعوی ہی ہے۔ ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ امارت اسلامیہ کو ایمن الظواہری کی موجودگی کی کوئی خبر نہیں تھی اور نہ ہی ان کیڈرون حملے میں نشانہ بننے کا بھی علم نہیں ہے۔طالبان ترجمان کا کہناہے کہ امارت اسلامیہ کی جانب سے یہ معاملہ زیر تحقیق ہے، افغان سرزمین کی حدود کی پامالی کی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کابل ڈرون حملہ دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے، اس طرح کے واقعات باربار دہرائے گئے تو نتائج کا ذمہ دار امریکا ہو گا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کو امریکی ڈرون حملے میں ہلاک کیا گیا تھا۔
ایمن الظواہری کی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہوئی، ترجمان طالبان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
