اسلام آباد-وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ریاستی قومی اداروں کی مضبوطی ناگزیر ہے۔تفصیلات کے مطابق زیراعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابط ہوا ہے۔اس دوران دونوں رہنماں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جبکہ شہباز گل کی گرفتاری کے بعد پیدا صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی ۔وزیراعظم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان کے خلاف تنقید قطعی برداشت نہیں کی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا نظریہ اداروں کو اپنے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا ہے ۔اس دوران آصف علی زرداری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی دفاعی اداروں کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں کو کمزور کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی
وزیر اعظم اور آصف زرداری میں ٹیلی فونک رابطہ،سیاسی صورتحال پر گفتگو
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
