Sunday, May 17, 2026
ہومپاکستانعمران خان کی پریس کانفرنس متوقع،شہباز گل کے بیان سے اظہار لاتعلقی کا امکان

عمران خان کی پریس کانفرنس متوقع،شہباز گل کے بیان سے اظہار لاتعلقی کا امکان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شہباز گل کے متنازع بیان سے لاتعلقی کا اعلان متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے شہباز گِل کے بیان پر وضاحت پیش کرنے کا امکان ہے جبکہ عمران خان نے اعجاز الحق سے ملاقات میں وضاحتی بیان جاری کرنے کا بتایا ہے۔وضاحتی بیان میں شہباز گِل کے متنازع بیان سے لاتعلقی کا اعلان متوقع ہے جبکہ عمران خان افواج پاکستان سے متعلق اپنے سابقہ موقف کو دہرائیں گے، عمران خان کہہ چکے کہ ملک کو عمران خان سے زیادہ مضبوط فوج کی ضرورت ہے۔تحریک انصاف کے کسی مرکزی رہنما نے شہباز گِل کے متنازع بیان کا دفاع نہیں کیا، تحریک انصاف کے وضاحتی بیان میں صرف شہباز گِل کی گرفتاری کی مذمت متوقع ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔