اسلام آباد(نیوزڈیسک)ملک میں توانائی کا بحران برقرار ۔پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق ملک میں آج بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 944 میگاواٹ ہے،
بجلی کی مجموعی پیداوار 23 ہزار 556 میگاواٹ ہے،
ملک میں بجلی کی کل طلب 29 ہزار 500 میگاواٹ ہے،
پانی سے 7 ہزار 520 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے،
ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق سرکاری تھرمل پلانٹس 970 میگا واٹ بجلی پیدا کررہے ہیں،
نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 10 ہزار 950 میگا واٹ ہے،
ونڈ پاور پلانٹس 886 میگاواٹ اور سولر پلانٹس سے پیداوار 141 ہے،
بگاس پاور پلانٹس سے 88 میگا واٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے، جوہری ایندھن 3 ہزار 1 میگا واٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے،
ملک کے مختلف علاقوں میں 6 گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے،
توانائی بحران برقرار ،لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 6گھنٹے تک پہنچ گیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
