شہباز گل کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی کارکنوں نے ڈنڈے ، سوٹے اٹھا لیے،اسلام آباد کے حالات کشیدہ ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق شہباز گل کی بنی گالہ میں عمران خان چوک سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں کی بڑی تعداد بنی گالہ میں عمران خان چوک پہنچنا شروع ہوگئی ۔
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے جس میں پی ٹی آئی کارکنوں کو ہاتھوں میں ڈنڈے اور سوٹے اٹھائے عمران خان کے حق میں نعرے بازی کرتے دیکھا جا سکتا ہے ۔
شہباز گل کی گرفتاری ، پی ٹی آئی کارکنوں نے ڈنڈے اٹھا لیے،اسلام آباد کے حالات کشیدہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
