Wednesday, May 20, 2026
ہومپاکستاندہشت گردوں کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہو پائیں گے،وزیراعظم

دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہو پائیں گے،وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہو پائیں گے، دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے تک قوم مقابلہ کرتی رہے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر خودکش حملے کی مذمت کی ہے، انہوں نے کہا کہ خود کش حملے میں 4 جوانوں کی شہادت پر دلی دکھ ہوا، دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہو پائیں گے۔
مذمتی بیان میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے وطن کی خاطر جان دینے والے فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا، وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا وطن کی حفاظت کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، سکیورٹی فورسز ایسے بزدلانہ حملوں سے خوفزدہ نہیں ہوں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔