کیلیفورنیا-اوور سیز پاکستانیز نیٹ ورک کے چیئر مین محمد عارف نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ہمیں نان پاکستانی کیوں کہتا ہے ہم پاکستان میں بسنے والوں سے ایک انچ بھی کم محب وطن نہیں ہیں،ملک سے دور رہنے والوں کیلئے ایسے الفاظ استعمال کر کے الیکشن کمیشن نے اخلاقی جرم کیا ہے اور ہمارے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے،انہوں نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیز کو نان پاکستانی کہنا ایسا ہی ہے جیسے آپ ایک مسلمان کو غیر مسلم کہ دیں، الیکشن کمیشن اتنا جانبدار کیوں ہے اور عمران خان کے خلاف اپوزیشن کے ساتھ کیوں متحد مل گیا ہے،ملک سے باہر رہنے والے پاکستانی سوال پوچھتے ہیں کہ تمام سیاسی جماعتیں اور طاقتور ادارے عمران خان کو پاکستانی سیاست سے مائنس کیوں کرنا چاہتے ہیں؟اربوں روپے کی کرپشن کے کیسز کیوں حل نہیں ہوتے، شریفوں اور زرداریوں کو سزا کیوں نہیں دی جاتی،سمندر پار پاکستانیوں کو فنڈنگ کیوں لانا بری بات ہے ،ہم پاکستان کے وفادار ہیں ہمیں ان تمام معاملات پر شدید تشویش ہے،ہمیں محسوس ہوتا ہے کہ عمران خان کے علاوہ دیگر جماعتیں ہماری دشمن ہیں،ہمارا ووٹ کا حق اپوزیشن نے چھین لیا ہے اور الیکشن سسٹم میں ای وی ایم نہیں آنے والی ہے۔اپوزیشن الیکشن کمیشن کے ذریعے جان بوجھ کر پاکستان اور پاکستانیوں کے مفادات کے خلاف کام کر رہی ہے،انہوں نے کہا کہ نواز اور زرداری کے بارے میں بات نہیں کی جا رہی کہ ان کے بھارت کے ساتھ بالواسطہ اور بالواسطہ تعلقات ہیں۔ہم بحیثیت بیرون ملک مقیم پاکستانی اور امریکی پاکستانی ہر قسم کے امیدواروں کی حمایت کرتے ہیں جو سچے ہوں،اوور سیز پاکستانیوں کی جانب سے عمران خان کی حمایت کی وجہ بھی یہی ہے،سارا مغرب جانتا ہے نواز ،زرداری کرپٹ جبکہ عمران خان ایماندار لیڈر ہے۔
اوور سیز پاکستانیوں کو نان پاکستانی کہنا توہین ،الیکشن کمیشن اخلا قی جرم کا مرتکب ہوا،محمد عارف
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
